Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سرگودھا:سرگودھا اور ننکانہ صاحب میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا میں جوہرآباد سے لاہور جانیوالی مسافر کوچ خوشاب روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اورپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تو ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ننکانہ صاحب میں بچیانہ روڈ پر پنچ پلاں کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں بیس مسافر زخمی ہوگئے،چار کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سرگودھا:سرگودھا اور ننکانہ صاحب میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا میں جوہرآباد سے لاہور جانیوالی مسافر کوچ خوشاب روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اورپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تو ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
ننکانہ صاحب میں بچیانہ روڈ پر پنچ پلاں کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں بیس مسافر زخمی ہوگئے،چار کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔