شائع 19 جون 2018 08:30am

کورین لڑکی نے بال جھٹک کر لاکھوں دل پگھلا دیئے

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم جس کا درست استعمال کرکے انسان راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بن سکتا ہے۔ جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا کچھ عرصہ قبل بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ پریا پرکاش نے اپنی آنکھوں کا جادو دکھا کر لاتعداد لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ ان کا یہ انداز نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خوب وائرل ہوا۔

تاہم اب پریا پرکاش کے بعد کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے بال جھٹک کر لاکھوں دلوں کو پگھلا دیا۔ آج کل اس لڑکی کا بال جھٹکنا سوشل میڈیا پر خوب چھایا ہوا ہے۔

اس لڑکی کا تعلق کوریا سے ہے اور اس کا نام چو زو یو ہے، اس لڑکی کی یہ ویڈیو آئیڈل اسٹار ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2016 کی ہے تاہم اس کی 'gif' اب وائرل ہوئی ہے۔

آپ بھی ویڈیو کا یہ حصہ ملاحظہ کریں۔

چو زو یو کا یہ 'gif' جو بھی دیکھتا ہے، یہ لڑکی اسے اپنا دیوانہ بنا لیتی ہے۔ اس لڑکی کی کچھ مزید تصاویر ملاحظہ کریں۔

Read Comments