فیصل آباد: نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ،دو افراد جاں بحق

شائع 08 فروری 2016 11:01am

فیصل آباد:فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عدالت میں پیشی پر جاتے ہوئے دو افراد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں منیر آباد کے علاقے کا رہائشی سومی اپنے دوست عتیق الرحمن کے ساتھ قتل کے مقدمے کی پیشی کے لیے جا رہا تھا کہ بکر امنڈی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کو روک کر فائرنگ کر دی جس سے عتیق الرحمن موقع پر دم توڑ گیا،جبکہ اسکے ساتھی سومی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں وہ بھی دم توڑ گیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔

Read Comments