کچہری حملہ کیس:پانچ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ منظور

شائع 08 فروری 2016 01:17pm

اسلام آباد:اسلام آباد کے ڈیوٹی جج نے ایف ایٹ کچہری حملہ کیس میں پانچ ملزموں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔

پولیس نے جان محمد عرف زین،عبد الغفورعرف احمد اورقمرالزمان عرف ملنگ سمیت پانچ دہشتگردوں کوگیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام کی عدالت میں پیش کیا۔ تاہم اے ٹی سی کے جج چیٹی پرتیے،ڈیوٹی جج سید کوثرعباس زیدی نے ریمانڈ دے دیا۔اس موقع پرپولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے مزید ساتھیوں اوردہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والا ٹرک برآمد کرنا باقی ہے۔

ملزمان کے انکشاف پران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔تین مارچ دوہزارچودہ میں ایف ایٹ کچہری حملے میں ایڈیشنل سیشن جج،،وکلاء اورسائلین شہید ہوئے تھے۔تینوں ملزم کچہری حملے میں سہولت کاربتائے جاتے ہیں۔

Read Comments