گلوکاراور اداکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کےخلاف 100کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کردیا۔
علی ظفر کے وکیل خواجہ طارق نے سیشن کورٹ لاہور میں ہرجانے کی استدعا دائر کردی۔
استدعا میں وکیل نےکہا کہ عدالت میشا شفیع کو 100کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
علی ظفر کے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ میشا کے ہراساں کرنے کے الزامات بےبنیاد ہیں۔ انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے الزامات لگائے۔
وکیل خواجہ طارق نے یہ بھی کہا کہ میشانے لیگل نوٹس بھیجنے جانے کے باوجود معافی نہیں مانگی۔