لاس اینجلس:امریکی باکس آفس پر ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری کا راج برقرار ہے،فلم دو کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے سرفہرست ہے۔
ہالی ووڈ کے کنگ فو پانڈا شائقین کے دلوں میں گھر کر گئے۔اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے اور دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ فلم نے دنیا بھر سے ایک ہفتے میں چھ کروڑ نوے لاکھ ڈالر بٹورے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک پانڈا کے گرد گھومتی ہے جو مارشل آرٹ سیکھنے کا شوقین ہوتا ہے اور فن میں طاق ہو کر دشمنوں کے چھکے چھڑا دیتا ہے۔