اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 05:47am

عامر کے بعد شاہ رخ بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر

ممبئی :کنگ خان کی نئی فلم رئیس کی عکس بندی جاری ہے اور اس سلسلے شاہ رخ آجکل گجرات کے دورے پر ہیں لیکن یہاں پر بھی ہندو انتہاپسندوں نے ان کیلئے مسائل کھڑے کردیئے ہیں کیونکہ ویشوا ہندوپریشد کے کارکنان نے وہاں پر بھی ان کیخلاف مظاہرہ کیا ہے،

تاہم واقعے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینتیس سے زائد ہندوانتہاپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ شاہ رخ نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کیخلاف بیان دیا تھا جس کے بعد سے کئی ہندو انتہاپسند مشتعل ہوگئے تھے جبکہ ان کی گزشتہ فلم دل والے کی ریلیز کے موقعے پر بھی بھارتی انہاپسندوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے تھے۔

Read Comments