اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 07:36am

شردھا کپور بھارت میں کیوں ہورہی ہیں اتنی مقبول

ممبئی :بھارتی اداکار ہ شردھا کپور اب اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کافی محظو ظ ہورہی ہیں ۔جی ہاں ،ان کے گانے سن ساتھیا کو آن لائن ویڈیو ٹول یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے ،جس کو عوام میں کافی پذیرائی ملی ہے ،تاحال اطلاعات کے مطابق ان کی یوٹیوب ویڈیو کو اب تک تیس ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس حوالے سے شردھا کا کہنا ہے کہ موہت سوری کی طرف سے فلم کی آفر کترینہ سمیت دیگر اداکاراوں کو بھی کی گئی تھی لیکن ان اداکاراوں نے یہ پیشکش ٹھکرادی تھی ،انہوں نے مزید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موہت کی یہ پیشکش انہوں نے قبول کی تھی ،اس موقعے پر انہوں نے عوامی تحسین ملنے کو اپنے لیے خوش قسمتی بھی قرار دیا اور کہا کہ اب عوام ان کی اداکاری کو پسند کرنے لگے ہیں ،تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ شردھا کی یہ ویڈیو یوٹیوب پر مقبولیت حاصل کرچکی ہے لیکن بڑے پردے پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ پاتی ہے یا نہیں ۔

Read Comments