سہانا خان جہاں بھی جاتی ہیں ان کے والد کی طرح کیمرے ان کا پیچھا کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ خود بھی اپنی سیلفیز وغیرہ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے خوب لائکس اور کمنٹس وصول کرتی ہیں۔
گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بنا میک اپ تصویر شیئر کی جس کے بعد کچھ یوں ہوا کہ جو نوجوان ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا کرتے تھے انہوں نے ہی حیران کن طور پر سہانا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
جیسے ہی مداحوں کے سامنے ان کی یہ تصویر آئی تو منفی کمنٹس کے انبار لگ گئے۔ کسی کا کہنا تھا کہ 'یہ جھونپڑ پٹی میں رہنے والی لگ رہی ہے' تو کسی نے کہا کہ 'میں کہوں یہ شاہ رخ خان کو کیا ہوگیا'۔
ایک صارف نے سہانا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ 'شاہ رخ خان نے وِگ لگا رکھی ہے'۔ ایک صارف نے کہا 'زہر ہے زہر'، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'اپنے والد کی طرح ہی بدصورت ہے'۔
ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ 'کیا یہ بیمار ہے'؟
کچھ صارف یہ کہتے بھی نظر آئے کہ تمام سلیبریٹیز کا یہی حال ہے، یہ بنا میک اپ انتہائی بدصورت نظر آتے ہیں، میک اپ کے بنا ان کا گزارا نہیں ہے۔