شائع 28 جون 2018 05:34am

احسن خان شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گِر کر زخمی

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار و گلوکار علی ظفر گزشتہ دنوں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے تھے۔ تاہم اب ایک اور پاکستانی اداکار احسن خان بھی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک سین عکسبند کرواتے وقت سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ڈرامے کی عکسبندی کے دوران ایک سین فلماتے ہوئے احسن خان کا پیر سیڑھیوں سے نیچے اترتے وقت پھسل گیا جس کے بعد وہ گر پڑے۔

گرنے کی وجہ سے انہیں معمولی چوٹیں آئیں مگر تکلیف کا سامنا ہونے کے باوجود انہوں نے ماورہ حسین کے ساتھ سین کی عکسبندی کروائی۔

Read Comments