گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کے مستعفی ہونے کی تصدیق

شائع 08 فروری 2016 06:14pm

پشاور :گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفے کی تصدیق کی، پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار مہتاب عباسی نے استعفے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالا تو صوبے میں صورتحال بہت نازک تھی، قبائلی علاقوں میں ریاستی نظام کمپرومائزڈ تھا، وزیراعظم نے ریاستی نظام واپس لانے کی ہدایت کی۔

سردار مہتاب کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کے بعد آئی ڈی پیز کی بحالی بڑا چیلنج تھا، نو لاکھ بے گھر قبائلیوں کو واپس بھیج دیا، اس تمام عمل میں صوبے نے بھرپور تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا مگر کسی کے دباو¿ میں نہیں آئے۔

Read Comments