٭ ٹھنڈے پاﺅں
اکثر لوگوں کے پاﺅں ٹھنڈے رہتے ہیںچاہے موسم گرم یا سرد ہو۔اس کی بڑی وجہ کم بلڈ پریشر ہونا ہے۔ یعنی جب آپ کے پاﺅں ٹھنڈے ہوں تو سمجھ جائیں آپ کا بلڈ پریشر کم ہورہا ہے۔ لہذا ایسی صورت میں فوراً ایک گلاس دودھ گرم کریں اور ایک انڈہ ابال کے کھائیں۔ اس سے بلڈ پریشر نارمل کی طرف آجائے گا۔
اس کے علاوہ ٹھنڈ ے پاﺅں گلے کے غدود کے مسئلے مسائل کی وجہ سے بھی ہوتے ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ خون جسم میں خون کی روانی صحیح نہیں ہو تو اس سے بھی پاﺅں ٹھنڈے ہوتے ہیں۔
٭ پاﺅں کا سن ہوجانا
دنیا میں تقریباً ہر شخص کو پاﺅں سن ہوجانے کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ عصبی نظام کا کمزور ہونا ہے۔ جن افراد کا عصبی نظام کمزور ہوتا ہے، ان کو پاﺅں سن ہونے اور رگوں کے الجھنے جیسی تکالیف کا سامنا ہوتا ہے۔
¿٭پاﺅں کا لال، نیلا اور سفید ہوجانا
اکثر اوقات لوگوں کے بیٹھے بیٹھائے پاﺅں کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ ایک فکر مندانہ بات ہوتی ہے۔اگر جب پاﺅں سفید یا نیلے ہوجائیں تو یہ اچھی علامت نہیں ہوتی۔اس کا تعلق خون کی شریانوں میں ہونے والی بیماریوں سے ہوتا ہے ۔ جوکہ عموماً ہاتھوں اور پاﺅں کی انگلیوں میں ہوتی ہے۔
اگر آپ کے پاﺅں سفید یا نیلے رنگ کے ہوجاتے ہیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
٭ پاﺅں کا اکڑ جانا
کبھی کبھی پاﺅں کا اکڑ جانا عام بات ہے، لیکن اگر آپ کے پاﺅں روزانہ کے حساب سے اکڑ جاتے ہیں تو یہ بات ٹالنے والی نہیں ہے۔پاﺅں اکڑ جانے کی ایک وجہ تو جسم میں پانی کی کمی ہے اور دوسری وجہ دن بھر میں زیادہ کام کاج ہے۔
اس کے علاوہ پاﺅں کا اکڑ جانے کی وجہ جسم میں پوٹاشیم ، کیلشیم اور میگنیشیم کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔اس کے لیے آپ رات کو سونے سے پہلے پاﺅں کی ہلکی پھلکی ورزش کریں تو یہ پاﺅوں کے لیے بہترین ہے۔اس کے علاوہ اپنی غذا میں کیلشیم اور میگنیشیم شامل کریں۔
پوٹاشیم کا حصول کیلوں سے ممکن ہے،روزانہ کیلے کھانے سے پوٹاشیم کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔