شائع 09 فروری 2016 06:12am

بھارتی سنگھ نے زندگی کا اہم فیصلہ کرلیا

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کے مداحوں کو یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی مزاحیہ اداکاری اور مزیدار جملوں سے لوگوں کو ہنسانے والی بھارتی نے اپنے ہمسفر کا انتخاب کرلیا ہے۔

بھارتی گزشتہ کئی برسوں سے ٹی وی اسکرین پر لوگوں کو ہنسا رہی ہیں ،ان کی کامیڈی کے دیوانے لاکھوں کی تعداد میں ہیں ،بھارت میں موجود مزید مزاحیہ اداکار کپل ،کرشنا وغیرہ کے ہوتے ہوئے انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی نے مصنف ہرش لمباچیا کو زندگی کا ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ہرش مختلف چینلز کے لئے کامیڈی اسکرپٹ لکھتے ہیں ۔بھارتی کا اپنی شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے والدین چاہتے ہیں میں جلدی شادی کرلوں ۔

اپنے والدین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے رواں سال کے آخر میں ہرش اور میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Read Comments