شائع 03 جولائ 2018 06:47am

ونود کامبلی کی اہلیہ نے معروف گلوکار کے والد کو طمانچہ جڑ دیا

بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کی اہلیہ نے معروف گلوکار انکیت تیواری کے والد کو زور دار تھپڑ رسید کردیا، جس کے بعد انکیت کے والد نے کامبلی خاندان کے خلاف مقدمہ دائر کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ معروف گلوکار کے والد نے سابق کرکٹر کی اہلیہ کو انتہائی نامناسب انداز میں چھوا جس کے بعد اینڈریا ہیوٹ نے راجیندرا تیواری کو زور دار تھپڑ دے مارا۔ واقعے کی ویڈیو دیکھیں۔

https://youtu.be/ltSCBX8k7OQ

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شخص کامبلی کی اہلیہ کو بنا چھوے وہاں سے گزرے ہیں اور شاید غلط فہمی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ راجیندر تیواری اپنی پوتی کے ہمراہ شاپنگ مال سے گزر رہے تھے کہ اچانک کامبلی کی اہلیہ نے انہیں تھپڑ مار دیا۔ اس واقعے کے خلاف انکیت کے والد نے بنگر نگر تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے، انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ کامبلی کی بیوی نے انہیں شاپنگ مال میں سینڈل سے مارا اور ان کی بے عزتی بھی کی۔

راجیندرا تیواری کا کہنا ہے کہ کامبلی کی اہلیہ نے ان پر بلاوجہ تشدد کیا ہے۔ دوسری جانب ونود کامبلی ٹویٹ میں یہ مؤقف اپنا رہے ہیں کہ ایک شخص نے میری اہلیہ کو نامناسب انداز میں چھوا اور جب سوال کیا گیا تو اس نے اپنے بیٹے کو بلا کر معاملے کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی۔ ونود کامبلی کا کہنا ہے کہ خواتین کی حفاظت پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکیت کے والد نے شاپنگ مال کے گیم زون میں انہیں نامناسب انداز میں چھوا، وہ اپنے بچوں کے ساتھ وہاں موجود تھیں۔

Read Comments