ممبئی:سسپنس،مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ بولی وڈ کی ڈرامہ،تھرلر فلم ڈان تھری جلد ہی شائقین کو محظوظ کرنے آرہی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ کے نامور اداکار،ہدایتکاراور گلوکار فرحان اختر نے ڈان سلسلے کی تیسری فلم ڈان تھری بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
ان کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں تھا اور اب میرے پاس فلم کے لئے اچھی کہانی آگئی ہے۔
انہوں نے فلم کے مرکزی کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح میری فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان ادا کریں گے جبکہ اس بار فلم میں ا ن کے مد مقابل شردھا کپور ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈان سلسلے کی دو فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں جن میں مرکزی کردار بولی وڈ کے کنگ خان اور پریانکا چوپڑا نے ادا کئے تھے۔