وزیراعظم10فروری کوقطرکا سرکاری دورہ کرینگے

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 07:37am

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف دس فروری کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے،ایل این جی معاہدہ کو حمتی شکل دی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ اور وزیراعظم قطر شیخ عبداللہ بن نصیر نے دی۔دورے میں وزیراعطم کے ہمراہ اعلٰی سطح کا وفد بھی ہوگا جبکہ نواز شریف امیر قطر سمیت قطری کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقا ت کریں گے۔

دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے ساتھ ایل این جی معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے گی
ترجمان کے مطابق قطر میں اس وقت ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں اور یہ پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Read Comments