شائع 07 جولائ 2018 11:18am

فلم اسٹار میرا نے ثقافت کو زندہ رکھنے کا طریقہ بتادیا

لولی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈراموں کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا چلا جارہا ہے۔

اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے شہرت رکھنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کردیئے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترقی اور اسپینش ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی ہے اور انہیں اب بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے۔

میرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ ان ڈراموں کی مخالفت کررہے ہیں وہ ان سے خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں، وہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کے بجائے ان ڈراموں کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

Read Comments