عمران خان عوام کوسبزباغ دکھارہےہیں،پرویزرشید

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 11:04am

کوہاٹ:پرویزرشید کہتے ہیں کہ عمران خان عوام کو سبزباغ دکھا رہے ہیں،ہم دوہزاراٹھارہ میں عمران خان کولیجاکربجلی منصوبے دیکھائیں گے،ہم چاہتے ہیں چیرمین تحریک انصاف خود بھی کام کریں اورہمیں بھی کرنے دیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینٹرپرویزرشید کا کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک ارب درخت لگارہے ہیں،مجھے کوہاٹ آنے تک کوئی درخت نظرنہیں آیا،ہم نے پشاور میں ڈاکٹرز کو نہیں بھڑکایا،چاہتے ہیں عمران خان خود بھی کام کریں اور ہمیں بھی کام کرنے دیں۔

دوہزاراٹھارہ میں انہیں بجلی کے منصوبے دکھائیں گے،2013 کے مقابلے میں 2015 کا پاکستان بہتر ہے،لوگوں میں مایوسی ختم ہوچکی ہے، لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی اور ترقی لانا حکومت کی ترجیح ہے،ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آرہی ہے،ملک میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،2018تک بجلی کے بحران پرکافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔

وزیراعظم کم ترقی یافتہ صوبوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں،ہمیں آنے والی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرناہے،اقتصادی راہداری منصوبہ پورے ملک کا منصوبہ ہے،منصوبے کے حوالے سے جھوٹ بولنا چین کادل دکھانے کے مترادف ہے،عمران خان کے الزامات سے منصوبوں کونقصان پہنچ سکتاہے۔

Read Comments