بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں میں موقع نہ دینا صرف سیاست ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان ان دنوں امریکا کے مختلف علاقوں میں ایونٹ منعقد کرنے کی غرض سے موجود ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے سوال کیا گیا کہ بولی وڈ فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہیں دیا جاتا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی پوائنٹ اسکورننگ ہے، سب کو موقع ملنا چاہیئے۔
اسی دوران انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہماری فلموں میں آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔