وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 11:11am

اسلام آباد :وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنرفلپ مارٹن کی الوداعی ملاقات،نوازشریف کہتے ہیں برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے پاک برطانیہ کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے فلپ مارٹن کے کردارکوبھی سراہا۔فلپ مارٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات برطانیہ کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں،،برطانیہ کی ترقی اورخوشحالی پاکستانی تارکین وطن کا کرداراہم ہے۔

Read Comments