راولپنڈی :گاڑی روکنے پر ملزمان کی پولیس پرفائرنگ

شائع 09 فروری 2016 11:10am

راولپنڈی :راولپنڈی میں مشکوک گاڑی روکنے پرملزمان نے موٹروے پولیس پرفائرنگ کردی۔

راولپنڈی چکری روڈ پر ایک مشکوک گاڑی کوجب موٹروے پولیس نے روکا تو انہوں نے موٹروے پولیس پرفائرنگ کردی،مشکوک گاڑی کے نہ رکنے اورفائرنگ کے بعد موٹروے پولیس نے پنجاب پولیس کی مدد مانگی،،موٹروے پولیس کے مطابق گاڑی میں مشکوک افراد کسی شخص کواغوا کرکے لے جا رہے تھے،اغوا کارگاڑی چھوڑکرفرارہوگئے جب کہ پولیس نے مغوی کوبازیاب کر لیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

Read Comments