اپ ڈیٹ 10 جولائ 2018 07:41am

شاہد آفریدی کی کینیڈا میں بھارتی فلم اسٹار سلمان خان سے ملاقات

کٹھمنڈو:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے کینیڈا میں بھارتی فلم اسٹار سلمان خان سے ملاقات کی، لالہ نے صلو بھائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی

کرکٹ کے بوم بوم شاہد خان آفریدی کی بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

شاہدخان آفریدی اور سلمان کی ملاقات کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی،لالہ نے صلو بھائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی ۔

اس موقع پر بوم بوم آفریدی اور بالی ووڈ کے بھائی نے تصاویر بھی بنوائیں،شاہد آفریدی نے سلمان خان سے ملاقات کو بہت اچھا قرار دیا ۔

Read Comments