Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اب کبھی واپس نہیں آسکیں گے،پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں پاک فوج کی حمایت پر گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تعریف کی۔پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنر مہتاب عباسی، وزیراعلی پرویز خٹک سمیت اہم سول اور فوجی حکام نے شرکت کی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر معاشرے میں تنہا کر دیا اور خود دہشتگردوں کے مظالم کے آگے ڈٹے رہے،جنرل راحیل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اب دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کھبی واپس نہیں آ سکیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم آپریشن کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں،ریاست کی رٹ کی بحالی کے بعد اہم کام آئی ڈی پیز کی واپسی کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر اور سول نظام کی بحالی ہے،گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف راحیل شریف نے فوج کی حمایت پر دونوں شخصیات کی تعریف کی۔
پشاور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اب کبھی واپس نہیں آسکیں گے،پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں پاک فوج کی حمایت پر گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تعریف کی۔
پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنر مہتاب عباسی، وزیراعلی پرویز خٹک سمیت اہم سول اور فوجی حکام نے شرکت کی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر معاشرے میں تنہا کر دیا اور خود دہشتگردوں کے مظالم کے آگے ڈٹے رہے،جنرل راحیل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اب دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کھبی واپس نہیں آ سکیں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم آپریشن کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں،ریاست کی رٹ کی بحالی کے بعد اہم کام آئی ڈی پیز کی واپسی کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر اور سول نظام کی بحالی ہے،گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف راحیل شریف نے فوج کی حمایت پر دونوں شخصیات کی تعریف کی۔