شائع 19 اگست 2016 05:20am

دل کا دورہ پڑنے کی چند خاموش علامتیں

ہارٹ اٹیک ایک ایسا نام جس سے ہر انسان خوفزدہ رہتا ہے ایک نئے طبی جائزے کے ذریعے اس کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے اگرڈاکٹر دماغ تک خون پہنچانے والی شریان کے قریب اسٹیتھو اسکوپ رکھے اور اگر اس شریان سے خلافِ معمول تیز شور کی آواز سنائی دے تو ایسا انسان مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک یا فالج کے اٹیک کا شکار ہوسکتا ہے۔

شریان کے قریب محسوس ہونے والی یہ شوریدہ آواز ”بروٹ کیروٹڈ “ کہلاتی ہے اور یہ شور اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دماغ کے سامنے اور وسطی حصے کو خون پہچانے والی دونوں شریانوں میں سے کسی ایک کی اندرونی دیوار میں چربیلے مادے جمع ہوجائیں ان مادوں کے جمع ہونے کی وجہ سے خون کا بہاؤ پرسکون نہیں رہتا اور خون گزرتا ہوا شور مچانا شروع کردیتا ہے۔

عام طور پر یہ صورتحال فالج کے خطرے کی علامت سمجھی جاتی ہے لیکن اب نئے جائزوں کی روشنی میں یہ بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کی شریانوں میں شور مچتا ہے ان میں ہارٹ اٹیک کا بھی دوگنا خطرہ رہتا ہے اور ایساشخص دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک بھی ہوسکتا ہے ۔

Read Comments