Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ کے خلاف مسیحا اور دیگر پیرا میڈیکس تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز بند رہیں۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کے خلاف ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈنیشن کی کال پر پشاور کے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں،لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکس اور کلاس فور ملازمین نے احتجاج اور ہڑتال کررکھی ہے۔ہڑتال کے دوران ایمرجنسی سروسز کے ساتھ تمام سروسز بند ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے او پی ڈی کے سامنے ٹینٹ لگا دیئے۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کی صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی جاری ہے،ڈاکٹرز کا لازمی سروس ایکٹ ختم کرنے اور تمام مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا۔
پشاور:خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ کے خلاف مسیحا اور دیگر پیرا میڈیکس تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز بند رہیں۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کے خلاف ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈنیشن کی کال پر پشاور کے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں،لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکس اور کلاس فور ملازمین نے احتجاج اور ہڑتال کررکھی ہے۔ہڑتال کے دوران ایمرجنسی سروسز کے ساتھ تمام سروسز بند ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے او پی ڈی کے سامنے ٹینٹ لگا دیئے۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کی صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی جاری ہے،ڈاکٹرز کا لازمی سروس ایکٹ ختم کرنے اور تمام مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا۔