اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 05:20am

اداکار جن کو فلم کی شوٹنگ مہنگی پڑ گئی

ہالی ووڈفلم نگری میں ویسے تو اداکار اِدھر اُدھر اچھلتے کودتے اور نا قابلِ یقین حرکات کرتے دکھائی دیتے ہیں تاکہ فلم کوحقیقت کا روپ دیا جاسکے مگر ان کہ کرتب ادا کرتے ہوئے کبھی کوئی غفلت ہو جائے تو اپنی جان خطرے میں ڈال بیٹھتے ہیں۔ لازمی نہیں شوٹنگ کے دوران اداکار محض کسی کرتب کی وجہ سے ہی جان گنوا بیٹھے ہوں بلکہ کبھی کبھی کسی غفلت کے سبب بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو دیتے ہیں۔

ہالی ووڈ نگری میں شوٹنگ کے دوران ہونے والے چند حادثات کے سبب ہو نے والی اموات درج ذیل ہیں۔

جان ایرک ہیگزم

انیس سو چوراسی میں سی بی ایس کی ایڈونچر سیریز کور اپ میں حادثاتی طور پر گولی چل جانے سے جان ایرک ہیگزم کی موت واقع ہوئی۔

وک مورو

وک مورو کی موت انیس سو بیا سی کو ٹوائی لائٹ زون دی مووی کے سیٹ پر دو بچوں کے ساتھ ہوئی۔سین کے دوران مورو پر امریکی سپاہیوں نے حملہ کیا ۔ ان کے اوپر اڑنے والا ہیلی کاپٹر جب دھماکا کے بعد گرا اس کی ذد میں آکر وک کی موت واقع ہوئی۔

ٹائرون پاور

مارچ پندرہ انیس سو اٹھاون کو فلم سولومن اینڈ شیبا کی شو ٹنگ کے دوران ٹائرون پاور کو شدید دل کا دورہ پڑا۔ٹائرون اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ گئے۔

ریڈ فوکس

اڑسٹھ سالہ ریڈ فوکس انیس سو اکیانوے میں فلم دی رائل فیملی کے سیٹ پر دل کا شدید دورہ پڑنے سے ہوئی۔

برنڈن لی

مارشل آرٹس لیجنڈ بروس لی کے بیٹے برینڈن لی اکتیس مارچ انیس سو ترانوے کو فلم دی کرو کے سیٹ پر ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ سین میں برینڈن کو پندرہ فٹ فاصلے سے گولی لگنی تھی، اور گن میں بد قسمتی سے گولی اصلی ہونے کی وجہ سے برنڈن کی موت واقع ہوگئی۔

مارٹھا مینس فیلڈ

فلم دی وارن آف ورنجینیامیں ٹیک میں وقفے کے دوران گاڑی میں بیٹھی مارٹھا کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آیا۔ مارٹھا پر کسی نے جلتی ہوئی ماچس کی تیلی پھینک دی ،مارٹھا کا لباس چونکہ آگ سے بھڑک اٹھنے والا تھا اس لیے مارٹھا کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا اور تیس نومبر انیس سو تیس کو صرف چوبیس برس کی عمر میں چل بسیں۔

 رائے کِنیئر

اسپین میں فلم دی ریٹرن آف مسکیٹرز کی شوٹنگ کے دوران کِنیئرگھوڑے سے گر کر کمر کی ہڈی یعنی پیلوس تڑوا بیٹھے۔ چون سالہ اداکار کو اسپتال لے جایا گیا۔ اگلے دن بیس ستمبر انیس سو اٹھاسی کو کنیئر ہارٹ اٹیک ہونے سے انتقال کر گئے۔

Read Comments