شہباز شریف بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے پرعزم

شائع 09 فروری 2016 02:16pm

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو اسکول بھیج کر دم لیں گے،چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور سے واپسی پر اچانک ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اتار لیا،اور بغیر اطلاع کے جیابگا میں قائم اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپہ مارا اور بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا،وزیراعلٰی پنجاب کو اچانک دیکھ کر دیہاتی اکٹھے ہوگئے،اور بھٹہ پر کام کرنیوالے بچوں کیلئے تعلیمی پیکج دینے پر وزیراعلٰی کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Read Comments