بولی وڈ شخصیات ہمیشہ میڈیا کے ریڈار میں ہی رہتی ہیں، چاہے وہ کچھ اچھا کریں یا بُرا وہ خبروں کی زینت بن ہی جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو سال 2018 میں کچھ نامناسب وجوہات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بولی وڈ شخصیات کی تصاویر دکھانے جارہے ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔
جیکولین فرنینڈز
جیکولین فرنینڈز کی یہ تصویر سری دیوی کی آخری رسومات کے موقع پر لی گئی تھیں۔ ان کی اس ہنستی مسکراتی تصویر کو سوشل میڈیا پر بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سلمان خان
رواں برس کالا ہرن کیس میں سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بولی وڈ کے بھائی کی یہ تصویر پولیس اسٹیشن میں لی گئی تھی جس کے بعد مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار شروع کردیا۔
جھانوی کپور
جھانوی کپور کو اپنی والدہ سری دیوی کی موت کے چند روز بعد ہی دھوم دھام سے سالگرہ منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ تصویر ان کی سالگرہ کے موقع پر ہی لی گئی تھی۔
سہانا خان
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی نے اب تک اداکاری کے میدان میں تو قدم نہیں رکھا ہے مگر وہ پھر بھی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ سہانا خان کی اس تصویر میں نامناسب پوز دینے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔