رانا ثناءاللہ کاعمران خان کو انوکھا مشورہ

شائع 09 فروری 2016 02:24pm

لاہور :وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان اپنی صحت کا مناسب خیال رکھیں تو نہ صرف سیاسی معاملات کو بہتر طور پر سمجھ پائیں گے بلکہ شادیوں کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر سکتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن نعرے بازی اور حکومتی میگا پروجیکٹس پر تنقید کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی۔ عمران خان انتشار پیدا کرنے کی خاطر دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں۔ کنٹینرز کی سیاست کا دور اب گزر گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں تو کرکٹ کی طرح عملی زندگی میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پی آئی اے کے ملازمین کو ہراساں کرنے کے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔ فلائٹ آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

Read Comments