شاہ رخ خان کی فلم کا کس بڑی فلم کے ساتھ ہونے جارہا ہے تصادم؟
آنند ایل رائے کی زیر ہدایت بننے والی فلم زیرورواں برس21دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف اداکاری کے جوہر دِکھائیں گے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ روہت شیٹھی کی فلم سمبا بھی اس ہی تاریخ کو ریلیز کی جارہی ہے۔ لیکن بعد میں یہ بات واضح ہوگئی کہ روہت شیٹھی کی فلم ایک ہفتے بعد 28دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ ویٹرن اداکار انوپم کھیر کی فلم دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر بھی 21دسمبر کو ریلیز کی جائے۔ اداکار نے ریلیز کی تاریخ کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔ 21st Dec, 2018.:) https://t.co/JzYl3RXUVR — Anupam Kher (@AnupamPKher) July 11, 2018 پولیٹیکل ڈرامہ دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر کے ہدایت کار وجے رتناکر ہیں اور فلم ماینک تیواری نے لکھی۔ Zee News بشکریہ