اپ ڈیٹ 14 جولائ 2018 05:14pm

ہلدی پاؤڈر میں موجودکیمیکل کینسر کیخلاف لڑتا ہے: تحقیق

حال ہی میں کیلیفورنیا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کھانوں میں استعمال کیے جانے والے ہلدی پاؤڈر میں موجود ایک کیمیکل کینسر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

سائنس دانوں نے بتایا کہ ہلدی میں موجود کرکمن نامی جز جو ہلدی پاؤڈر کو زرد رنگ دیتا ہے، چھاتی اور خون کے سرطان کی رسولیوں کی نشو نما سست کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ جز ایسا سرطان کے خلیوں کی دوسرے خلیوں کو توڑنے یا ختم کرنے کی صلاحیت کو کم کرنےکی صورت کرتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین  کا کہنا ہے کہ مصالحے یا سپلیمنٹس کینسر کے خلاف نہیں لڑیں گے لیکن یہ دریافت انہیں اس بیماری کے نئے علاج تک لےجاسکتی ہے۔

مزید یہ کہ کرکمن جس کے متعلق پہلے انسداد کینسر صلاحیتوں  کاخیال کیا جاتا تھا، اب یہ خیال پہلے سے 500گُنا زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

محققین کے مطابق چوہے پر کیے جانے والے تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج  غیر متوقع ہیں اور اب وہ امید کررہے ہیں کرکمن کو استعمال کرتے ہوئے کینسر کی ادویات بنائیں جائیں گی۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments