لمبے بال اب صرف خواب نہیں
اپنے بالوں کو بڑھانے کے لئے آپ کو جو چیزیں درکار ہوں گی ان کی فہرست اور مقدار یہ ہے:۔
ثابت کالے ماش ایک کپ
آملہ آدھا کپ
سیکا کائی آدھا کپ
میتھی کے بیج دو بڑے چمچے
لیموں کے سوکھے ہوئے چھلکے چار عدد
ان تمام اشیاء کو پیس کر ان کا سفوف بنا لیں اس کے بعد اس سفوف کو آدھے گھنٹے کے لئے گرم پانی میں بھگودیں پھر اس کو سر پر لگائیں اور تقریباََ پانچ منٹ بعد سر کو دھولیں۔کچھ ہی دنوں میں آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کے بال لمبے گھنے اور چمکدار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ان کا گرنا بھی بند ہو گیا ہے ۔
Read Comments