اپ ڈیٹ 10 فروری 2016 06:03am

چہرے کے حساب سے ہیئر اسٹائل بنائیں

ویسے تو خواتین اپنی خوبصورتی اور سجنے سورنے پر کسی نوعیت کا سجھوتہ نہیں کرتیں مگر آج جو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں یقیناََ اس سے آپ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوجائے گا۔

ہر انسان کے چہرے کی بناوٹ دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اگر دیکھا جائے تو کسی کا چہرہ گول ،کسی کا لمبا ،کسی کا بیضوی اور کسی کا چوڑا ہوتا ہے تو اس کے مطابق ہمیشہ انسان کو وہ ہیئر اسٹائل اپنانا چاہیئے جو اس کے چہرے پر سوٹ کرتا ہو۔

جیسے اگر آپ کا چہرہ گول ہے تو آپ کو چاہیئے کہ آپ ایسا ہیئر اسٹائل اپنائیں جس سے آپ کا چہرہ کم گول نظر آئے یعنی سر پر بالوں کو پھولا پھولا رکھیں اس کے علاوہ چپرے کے اطراف میں بھی اس طرح سے بالوں کو ڈالیں کہ چہرے کی گولائی کم نظر آئے۔

لمبے چہرے کی خواتین چہرے کی لمبائی کو کم کرنے کے لئے ماتھے پر بالوں کو گرائیں اور پھولا ہوا یا اونچا ہیئر اسٹائل ہر گز نہ بنائیں اس سے چہرہ مزید لمبا محسوس ہوتا ہے اگر آپ اس بات پر عمل کریں گی تو آپ کا چہرہ اچھا لگے گا ۔

اسی طرح اگر آپ کا چہرہ چوکور سا ہے تو اس کی چوڑائی کو کم کرنے کے لئے اپنے چہرے کے اطراف بالوں کو اس طرح سے پھیلائیں کے آپ کے چہرے کی چوڑائی میں کمی محسوس ہو۔ بیضوی یا کتابی چہرے پر ہر قسم کے بال اورمیک اپ کو سجایا جا سکتا ہے ۔

اسی لئے آپ جب بھی میک اپ کر رہی ہوں یا ہیئر اسٹائل بنا رہی ہوں تو سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے چہرے کا جائزہ لیں اور غور کریں کہ کونساطریقہ آپ کے لئے سب سے مناسب رہے گا ۔

Read Comments