شائع 13 جولائ 2018 07:29am

سلمان خان کے مداح کی سیلفی نہ بنوانے پر کترینہ سے بدتمیزی

بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو کینیڈا میں مداحوں کے ساتھ سیلفی نہ بنوانا بھاری پڑگیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ 'دبنگ ٹورز' پر کینیڈا میں موجود ہیں۔

ان دنوں کترینہ کیف کی ٹورنٹو کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے مداح سیلفی نہ بنوانے کی وجہ سے کترینہ کیف سے بدتمیزی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کینیڈا میں شاپنگ کے بعد گاڑی کے لئے روانہ ہورہی تھیں تو وہاں کھڑے مداحوں نے ان سے سیلفیاں بنوانے کے لئے ضد کی، لیکن کترینہ کیف نے انکار کردیا۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

https://youtu.be/OZt7ze5XYYU

بولی وڈ کی باربی ڈول کا انکار کرنا مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے کترینہ پر جملے کسنا شروع کردیئے اور کہنے لگے کہ 'ہم سلمان خان کے مداح ہیں اور انہیں دیکھنے کے لئے یہاں آئے ہیں'۔

یاد رہے کترینہ ان دنوں کینیڈا میں سلمان خان کے ہمراہ 'دبنگ ٹورز' پر موجود ہیں جہاں انہیں کئی شوز میں پرفارم کرنا ہے۔

Read Comments