Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سولہ ملازمین کو فارغ کردیا۔ہیلتھ ایمپلائزڈ کو آرڈی نیشن کونسل نے اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے کل سے صوبے بھرکے اسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی۔خیبرپختونخوا حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کے بعد ہڑتالی ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سولہ ملازمین کو فارغ کرکے ان کی خدمات محکمہ صحت کے حوالے کردیں۔جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتال میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق آئندہ بھی اسپتال کے کسی عملے نے ہڑتال میں حصہ لیا توقانونی کارروائی کریں گے۔ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائیوں پر ہیلتھ ایمپلائزڈ کو آرڈی نیشن کونسل نے احتجاج کادائرہ بڑھاتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ملازمین کا کہنا تھا کہ بدھ سے پورے صوبے کے اسپتالوں میں ہڑتال کی جائے گی۔ اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سروس فراہم کی جائے گی۔
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سولہ ملازمین کو فارغ کردیا۔ہیلتھ ایمپلائزڈ کو آرڈی نیشن کونسل نے اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے کل سے صوبے بھرکے اسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کے بعد ہڑتالی ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سولہ ملازمین کو فارغ کرکے ان کی خدمات محکمہ صحت کے حوالے کردیں۔جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتال میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق آئندہ بھی اسپتال کے کسی عملے نے ہڑتال میں حصہ لیا توقانونی کارروائی کریں گے۔
ڈاکٹرز کے خلاف کارروائیوں پر ہیلتھ ایمپلائزڈ کو آرڈی نیشن کونسل نے احتجاج کادائرہ بڑھاتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ملازمین کا کہنا تھا کہ بدھ سے پورے صوبے کے اسپتالوں میں ہڑتال کی جائے گی۔ اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سروس فراہم کی جائے گی۔