شائع 09 فروری 2016 05:28pm

فلم کیپٹن امریکا سول وار کے ٹریلر نے دھوم مچادی

لاس اینجلس:فلم کیپٹن امریکا سول وار کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔فلم مئی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سپرہیروز دشمن کے دانت کھٹے کرنے اور دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے پھر آرہے ہیں۔بعض اختلافات کی وجہ سے سپرہیروز ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے ،مگر اصلیت سامنے آنے کے بعد کیپٹن امریکا اورایونجرز پھرمل کر دشمنوں پر ٹوٹیں گے۔

فلم کیپٹن امریکا سول وار میں مرکزی کرداراسکارلٹ جانسن، کرس ایونس،رابرٹ ڈاوٴنی اور دیگر ادا کررہے ہیں۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم مئی میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read Comments