لندن میں ہالی ووڈ فلم مشن امپاسبل فال آؤٹ کے پریمیئر کی تقریب میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی شرکت مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ہالی ووڈ ایکشن تھرلرفلم مشن امپاسبل فال آؤٹ کے فنکاروں نےفلم کے رنگا رنگ پریمیئرمیں رنگ جمایا۔
ایونٹ میں مرکزی کردار ٹام کروزاور دیگر فنکاروں نے بھی رونقیں لگائیں۔
فلم میں ٹام کروز خفیہ ایجنسی کے اہلکار کے روپ میں جلوہ گرہوئے ہیں جو مشن امپاسبل کو پاسبل کرتے نظر آئیں گے۔
فلم مشن امپاسبم فال آؤٹ 27جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔