شائع 16 جولائ 2018 07:36am

سنی لیونی کو اپنا اصل نام بتانا مہنگا پڑگیا

سنی لیونی کو بولی وڈ کی سب سے بے باک اور بولڈ اداکارہ مانا جاتا ہے، ان دنوں ان کی بائیو گرافی پر مبنی ویب سیریز کی تیاریاں جاری ہیں جس میں انہیں اپنا اصلی نام 'کرن جیت کور' بتانا مہنگا پڑگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے سنی لیونی کی بائیو گرافی میں ان کے نام پر اعتراض اٹھا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سنی لیونی نے اپنا نام 'کرن جیت کور' سے تبدیل کرکے سنی لیونی رکھ لیا اب انہیں اپنے نام کے ساتھ 'کور' لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے واضح کیا کہ سنی لیونی کے اس عمل سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس پر ہم حکومت سے شکایت کریں گے۔

تاہم اس اعتراض کے حوالے سے فلم ساز اور سنی لیونی کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔

ادیتیا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز 'کرن جیت کور (دی انٹولڈ سٹوری آف سنی لیونی)' میں خود سنی لیونی ہی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی اداکارہ اپنی ہی بائیو گرافی میں خود اپنا کردار ادا کر رہی ہو۔

Read Comments