اپ ڈیٹ 17 جولائ 2018 08:17am

سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے نے اسٹیج اداکارہ سے شادی کرلی

 پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر اور معروف اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق عثمان قادر اور ثوبیہ خان کا نکاح ہوگیا ہے جبکہ رخصتی اگلے برس ہوگی۔ اداکارہ نے تھیٹر چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں جب ثوبیہ خان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل ان کی دوستی عثمان قادر سے ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی اور اب انہوں نے عثمان کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے۔

https://youtu.be/I_2t4wnvKGo

شوبز میں کام جاری رکھنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شوبز میں کام جاری رکھوں گی مگر تھیٹر ڈراموں میں کام نہیں کروں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں اور معیاری فلموں میں کام جاری رکھیں گی اور اپنے شوہر کی بیرون ملک کرکٹ مصروفیات کے باعث وہ آئندہ سال اپنی رخصتی کریں گی۔

Read Comments