ایشوریا شدید غصے میں میڈیا پربرس پڑیں
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے عموماً میڈیا کے سوالوں سے بچنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں،حال ہی میں ان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ وہ شدید غصے میں آگئیں۔ ایشوریا کی بیٹی آرادھیا رائے بچن میڈیا کے نمائندوں کی وجہ سے زخمی ہوگئی اور اسی بات کو لے کر ایشوریا اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکیں۔ بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایشوریا گزشتہ روز ممبئی میں ایک فوٹو شوٹ کے بعد اپنے گھر جا رہی تھیں ،ان کے ساتھ ان کی بیٹی آرادھیا بھی موجود تھی کہ میڈیا کے نمائندوں کی نظر ان پر پڑ گئی ۔وہ لوگ ایشوریا کی بیٹی کے ساتھ ان کی تصاویر لینا چاہتے تھے۔ ایشوریا نے بیٹی کی موجودگی کی وجہ سے تصویریں کھینچوانا مناسب نہیں سمجھا اور میڈیا کے لوگوں کو منع کرتی رہیں ، ان کے بارہا منع کرنے کے باوجود وہ باز نہیں آئے اور ان کی تصویریں کھینچتے رہے۔ یہ دیکھ کر ایشوریا جلدی سے اپنی کار میں بیٹھ کر جانے لگیں ،ان کی جلدی کے باعث ان کی بیٹی آرادھیا کے سر سے کار کا دروازہ زور سے ٹکرایا اور وہ زا روقطار رونے لگی۔یہ دیکھ کر ایشوریا اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوراً وہاں سے روانہ ہو گئیں۔ Video | Aishwarya gets angry at shutterbugs, refuses to pose with daughter Aaradhya Posted by The Times of India on Tuesday, February 9, 2016