کیا 'منّا بھائی تھری' میں سرکٹ کا کردار رنبیر کپور ادا کریں گے؟
یہ بات تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ سنجے دت اور رنبیر کپور حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں اور جب بولی وڈ کے منا بھائی کی بائیوگرافی کے لئے اداکار کا چناؤ کیا جارہا تھا تو سنجے دت نے خود رنبیر کپور کی حمایت کی تھی۔ اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ بھارتی ہدایتکار راج کمار ہیرانی منا بھائی سیریز کی تیسری فلم میں سرکٹ کا کردار کے لئے ارشد وارثی کی جگہ رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'سنجو' میں فلم بینوں کی جانب سے رنبیر کپور کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ ان کی اداکاری راج کمار ہیرانی کو بھی بھا گئی ہے، اسی لئے وہ اب رنبیر کو 'سرکٹ' کا یہ اہم کردار دینے کے خواہاں ہیں۔ #RanbirKapoor may star as #Circuit along with @duttsanjay in the #MunnaBhai sequel?https://t.co/Xealvckf9R — Filmfare (@filmfare) July 19, 2018 جب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرکٹ کا کردار رنبیر کپور کو سونپا جارہا ہے تو فلم بین اس خبر سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے، انہوں نے سوشل میڈیا پر راج کمار ہیرانی کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ فلمی دنیا سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا خیال ہے کہ سرکٹ کا کردار ارشد وارثی سے بہتر کوئی نہیں نبھا سکتا۔ واضح رہے بھارتی ہدایتکار راج کمار ہیرانی اگلے برس منا بھائی سیریز کی تیسری فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔ Thanks to HindustanTimes