بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ دشا پٹانی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں۔ ان دنوں وہ سلمان خان کی آنے والی فلم 'بھارت' میں اپنے کردار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'بھارت' کی عکسبندی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسی سلسلے میں دشا پٹانی نے بھی فلم میں اپنے کردار کی تیاریوں کے دوران سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس فلم میں دشا پٹانی بولی وڈ کے دبنگ خان کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک سرکس میں کام کرتی ہے۔
اس فلم میں سلمان خان اپنے پرانے 'میں نے پیار کیا' کے حلیے میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑا مرکزی اداکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔
واضح رہے یہ فلم آئندہ برس عید پر ریلیز کی جائے گی، جس کی عکسبندی ابو ظہبی، اسپین، پنجاب اور نئی دہلی میں کی جائے گی۔