Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گڑھی خدا بخش: وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر کچھ لوگ راضی نہیں ہیں اسی لئے معاملہ اسمبلی میں لے جایا جارہا ہے،،صرف رینجرز ہی نہیں نیب اور ایف آئی اے کی بلاجواز کارروائیوں کے خلاف بھی اسمبلی میں آواز اٹھاو¿ں گا۔گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے انکشاف کیا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع پرکچھ لوگ راضی ہیں لیکن کچھ لوگو راضی نہیں ہیں،یہی وجہ ہے کہ معاملے کو اسمبلی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے وزیراعلٰی نے شکوہ کیا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے یقین دلایا تھا کہ کچھ مخصوص کام کے بعد ایف آئی اے کو دو تین ماہ میں واپس بلالیں گے لیکن اسکے بجائے ایف آئی اے کو انسداد دہشتگردی کے اختیارات دے دیئے،انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی بلاجواز کارروائیوں کے خلاف بھی اسمبلی میں آواز اٹھاو¿ں گا۔وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ رینجرز اور پولیس دونوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں لیکن پولیس کی قربانیوں کو زیادہ ہائی لائٹ نہیں کیا گیا،انہوں نے واضح کیا کہ رینجرز وفاقی حکومت کاادارہ ہے اور صوبے کی درخواست ہوتی ہے تو ہی اسے بھیجا جاتا ہے۔وزیراعلٰی نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا، لیکن دو چاردن میں آسمان نہیں گر جائےگا،قائم شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ ایم کیوایم کو حکومت میں شامل کرنے لے لیئے کوئی رابطے نہیں کیئے جارہے۔
گڑھی خدا بخش: وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر کچھ لوگ راضی نہیں ہیں اسی لئے معاملہ اسمبلی میں لے جایا جارہا ہے،،صرف رینجرز ہی نہیں نیب اور ایف آئی اے کی بلاجواز کارروائیوں کے خلاف بھی اسمبلی میں آواز اٹھاو¿ں گا۔
گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے انکشاف کیا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع پرکچھ لوگ راضی ہیں لیکن کچھ لوگو راضی نہیں ہیں،یہی وجہ ہے کہ معاملے کو اسمبلی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ کے وزیراعلٰی نے شکوہ کیا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے یقین دلایا تھا کہ کچھ مخصوص کام کے بعد ایف آئی اے کو دو تین ماہ میں واپس بلالیں گے لیکن اسکے بجائے ایف آئی اے کو انسداد دہشتگردی کے اختیارات دے دیئے،انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی بلاجواز کارروائیوں کے خلاف بھی اسمبلی میں آواز اٹھاو¿ں گا۔
وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ رینجرز اور پولیس دونوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں لیکن پولیس کی قربانیوں کو زیادہ ہائی لائٹ نہیں کیا گیا،انہوں نے واضح کیا کہ رینجرز وفاقی حکومت کاادارہ ہے اور صوبے کی درخواست ہوتی ہے تو ہی اسے بھیجا جاتا ہے۔
وزیراعلٰی نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا، لیکن دو چاردن میں آسمان نہیں گر جائےگا،قائم شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ ایم کیوایم کو حکومت میں شامل کرنے لے لیئے کوئی رابطے نہیں کیئے جارہے۔