شائع 23 جولائ 2018 02:04pm

ہالی ووڈ فلم ایکوالائزر ٹو نےباکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لاس اینجلس:باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم ایکوالائزر ٹو نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ فلم رواں ہفتے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس پر سرفہرست ہے۔

سابق سی آئی اے ایجنٹ کی کہانی نے  پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر برتری حاصل کرلی ہے۔

ہالی ووڈ ایکشن فلم ایکوالائزر ٹو نے ساڑھے تین کروڑڈالر کا بزنس  کیا۔

فلم میں سابق سی آئی اے  ایجنٹ نوکری چھوڑ دینےکے بعدایک بار پھر دوست کی تلاش میں ان ایکشن ہوتا ہے۔

باکس آفس پر  فلم ماما میا دوسرے جبکہ ہوٹل ٹرانسلوینیا تیسرے نمبر پر ہے۔

Read Comments