شائع 10 فروری 2016 09:33am

ورون نے چھینا سلمان کا مقام

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی کی ہمت نہیں ہے کہ وہ سلمان خان سے ٹکر لے یا ان کی کوئی چیز ان سے چھین لے،لیکن بولی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے یہ ہمت دکھائی اور سلمان کی فلم جڑواں میں ان کی جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق انیس سو ستانوے میں ریلیز ہوئی سلمان خان کی سپر ہٹ فلم جڑواں کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اطلاعات کے مطابق نئی فلم میں سلمان کے کردار میں ورون کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

ورون دھون اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے مصروف ادا کار ہیں اور ایک سے زائد فلموں میں کام کررہے ہیں۔

ہدایتکار ڈیوڈ دھون کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کی کہانی پہلی فلم سے بالکل مختلف ہے ،فلم میں سلمان کا کردار نہایت پاورفل تھا،انہیں یقین ہے کہ سلمان کے کردار کو ورون بخوبی نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ورون کسی فلم میں سلمان کی جگہ نظر آئے ہوں اس سے پہلے بھی کرن جوہر نے اپنی آنے والی فلم شدھی میں سلمان کا کردار ورون کو دینے کی آفر دی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔

Read Comments