ایبٹ آباد:سی ٹی ڈی کی کارروائی،1دہشتگردگرفتار

اپ ڈیٹ 10 فروری 2016 10:29am

ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایک دہشتگرد گرفتارقبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں حویلیاں کے علاقے میں اہم اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔پو لیس کے مطابق گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرکے تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ذرائع کا کیا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تخریب کی کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جس سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں ۔

Read Comments