Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خیبر ایجنسی جمرود میں سرکاری اسکول کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی گونج سے گرلز اسکول کی طالبات میں بھگدڑ مچ گئی۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قریب دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال جمرود منتقل کردیا گیا، فائرنگ کی آوزوں سے اسکول میں افراتفری پھیل گئی، پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں فریقین کے چار افراد کو گرفتار کرکے بیس لاکھ روپے کے عوض فائر بندی کرادی۔
خیبر ایجنسی جمرود میں سرکاری اسکول کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی گونج سے گرلز اسکول کی طالبات میں بھگدڑ مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قریب دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال جمرود منتقل کردیا گیا، فائرنگ کی آوزوں سے اسکول میں افراتفری پھیل گئی، پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں فریقین کے چار افراد کو گرفتار کرکے بیس لاکھ روپے کے عوض فائر بندی کرادی۔