شائع 10 فروری 2016 10:56am

سلمان خان نے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان نے اپنی ایک ایسی خواہش کا اظہار کر دیا جسے آپ سن کر حیران ہوجائیں گے پونے میں ایک کالج کی تقریب میں شرکت کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ شادی کا تو پتہ نہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ میرے تین ،چار بچے ہوں۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک کالج کی تقریب میں شرکت کی جس میں ان سے سوال جواب کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ ہال میں شادی شادی کے نعرے لگنے لگے جب کچھ شور تھما تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی شادی کے حوالے سے ابھی بھی کچھ فیصلہ نہیں کر سکے ہیں ہاں لیکن انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کے تین ،چار پیارے پیارے بچے ہوں۔

تاہم سلمان خان کی کئی بالی ووڈ اداکاروں سے گہری دوستی تو رہی مگر ابھی تک وہ اپنے جیون ساتھی کو تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں اور یہ ان کے مداحوں کے لئے ایک بڑا سوال ہے کہ وہ شادی کب کریں گے؟؟

Read Comments