ہری پورمیں گاڑی کی ٹکرسے3 افراد جاں بحق

شائع 10 فروری 2016 10:58am

ہری پور میں جی ٹی روڈ پر کلانوں کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق، ایک خاتون زخمی ہوگئیں ۔

ریسکو ذرائع کے مطابق ہری پور میں جی ٹی روڈ پر کلانوں کے قریب خواتین بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اس دوران ادھر سے گزرنے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر اسٹاپ پر کھڑے افراد پرپر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو فوری طورایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتار کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرچھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

Read Comments