شائع 28 جولائ 2018 06:56pm

بدصورت کہنے پر بولی وڈ اداکارہ کا خوبصورت جواب

سوشل میڈیا نے سیلبریٹیز اور مداحوں کے درمیان حائل خلیج کو حد درجہ کم کردیا ہے۔ اس ذریعے سے جہاں مداح اپنی نیک خواہشات اپنے پسندیدہ فنکاروں تک پہنچا سکتے ہیں وہیں ان فنکاروں کچھ لوگوں کی تلخ کلامی کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔

حال ہی میں ایسا بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں کے ساتھ ہوا جس کا جواب انہوں نے انتہائی خوشگوار انداز میں دیا۔

صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بولی وڈ کی سب سے بدصورت اداکارہ ۔ امید کرتا ہوں آئندہ ان کو نہیں دیکھنا پڑے گا۔ دو یا تین فلمیں اور پھر یہ انڈسٹری سے غائب ہوجائیں گی۔

تاپسی نے جواب میں لکھا کہ تین فلمیں تو ہو ہی گئی ہیں۔ ملک من مرضیاں اور بدلہ۔ اور آپ کو مایوس کرنے کیلئے معذرت میں دو فلمیں اور سائن کرچکی ہوں، تھوڑا اور جھیلنا پڑےگا۔

ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ارے  کیا بات کر رہی ہیں آپ !! اس میں جھیلنا کیسا؟؟ میں تو آپ کی مووی ہی نہیں دیکھتا  تو پتا ہی نہیں چلتا کہ کب آئی اور کب گئی۔ تو فالو کیوں کر رہا ہوں؟ ملک کے پروموشن کیلئے آگے اور کیا نوٹنکی ہوگی وہ دیکھنے کی اِچھا(خواہش) رکھتا ہوں۔

تاپسی نے جواب دیا کہ مطلب انٹرٹینمنٹ تو فراہم کر رہی ہوں میں آپ کو۔ مطلب ایکٹریس کا کام تو ہوگیا۔ پلیز اپنا ٹیسٹ بہتر کیجئے تو پکچریں بھی دیکھ پائیں گے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments